اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک پولیس پنجاب کی سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں، 18 کروڑ روپے کے جرمانے

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس پنجاب نے سموگ کے تدارک کیلئے ریکارڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 18 روز میں 18 کروڑ روپے کے جرمانے کئے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 18 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کئے، 93 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کئے، 96 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے، 63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے اور دھواں چھوڑنے والی 56 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں۔

ترجمان نے بتایا13 ہزار  سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا،  17 ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ بغیر ڈھانپے ٹریکٹر ٹرالیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کئے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2000 روپے جرمانہ اور سخت قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کا کردار سب سے اہم ہے، صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں، تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک ہو کر سموگ فری پنجاب کے لئے کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے، ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لئے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے