ڈی سی لاہور کے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے، صفائی ستھرائی کا جائزہ
(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کئے اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ و دیگر بھی ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چائنہ سکیم میں 1000 سے زائد خانہ بدوش اور 300 ٹینٹس موجود تھے، ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کر کے صفائی و جھگیوں کے انخلاء پر مثبت پیشرفت دی، رہ جانے والی جھگیوں کے انخلاء اور صفائی پر آپریشن جاری ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی انتظامات کو یقینی بنائیں، صفائی معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے دی جائے، مین شاہراہوں، گلی، محلوں و کوچوں میں گندگی کے ڈھیر دکھائی نہ دیں، شہر بھر میں صفائی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔