19 Dec 2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن سے سکول سائٹ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا۔
ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ سیون نے علی الصبح آپریشن کیا، آپریشن جوہر ٹاؤن کے ڈی بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف کیا گیا جہاں سے سکول سائٹ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا۔
آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 658 ڈی بلاک میں سکول سائٹ پر کی گئی چار دیواری اور گیٹ مسمار کر دیا گیا، پلاٹ نمبر 452 ڈی بلاک پر قائم تعمیرات مسمار کرکے قبضہ واگزار کروا لیا گیا، آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی۔