
19 Dec 2024
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں سموگ کے جلوے برقرار ہیں۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 255 ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک جا پہنچا جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سموگ تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے انقلابی اقدام اٹھا لئے، وہیکلز انسپکشن یونٹ کو جدید آلات سے لیس 15 گاڑیاں دے دی گئیں، گیس ایمیشن اینالائزر سے گاڑیوں کا دھواں اور فٹنس موقع پر چیک ہو گی۔