اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 303.28 قیمت فروخت : 303.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.47 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.57 قیمت فروخت : 176.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.84 قیمت فروخت : 195.18
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.63 قیمت فروخت : 910.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 305200 دس گرام : 261700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279765 دس گرام : 239890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3412 دس گرام : 2928
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق اس معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا، دہشتگردی قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اے ٹی اے کے تحت جرائم انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزمان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی اے کے قانون میں کئی ترامیم ہو چکی ہیں، جسمانی ریمانڈ کے سیکشن 21 ای میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کے دوران عدالت میں ملزم کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جاسکتا ہے، جسمانی ریمانڈ پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت 15 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے محکمہ داخلہ کے ویڈیو لنک پرعدالت پیشی کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک پیشی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے