19 Dec 2024
(لاہور نیوز) سموگ تدارک کیلئے وہیکلز انسپکشن یونٹ کو جدید آلات سے لیس گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔
سموگ تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے انقلابی اقدام اٹھا لئے، وہیکلز انسپکشن یونٹ کو جدید آلات سے لیس 15 گاڑیاں دے دی گئیں، گیس ایمیشن اینالائزر سے گاڑیوں کا دھواں اور فٹنس موقع پر چیک ہو گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، شہری اپنی گاڑیوں کی بروقت سروس کروا کر جرمانے سے بچیں۔