19 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک کی ریگولیشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
آن لائن رجسٹریشن کی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی گئی، ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے ضلعی سطح پر کمیٹی پلاسٹک مینجمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی، پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع کے فروغ کیلئے کمیٹی کام کرے گی۔