اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 303.28 قیمت فروخت : 303.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.47 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.57 قیمت فروخت : 176.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.84 قیمت فروخت : 195.18
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.63 قیمت فروخت : 910.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 305200 دس گرام : 261700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279765 دس گرام : 239890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3412 دس گرام : 2928
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ نظام کو بیل آؤٹ چاہیے جو عمران کے ہاتھ میں ہے: علی محمد خان

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو بیل آؤٹ چاہیے جو عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کو مشکلات کا سامنا ہے، اسمبلی فلور پر اس حوالے سے معاملہ اٹھائیں گے، بانی نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، بال حکومت کی کورٹ میں ہے، حکومت نےاگر معاملے کا حل نکالنا ہے تو پہل کرے۔

انہوں نے کہا کہ تصادم سے نہیں گفتگو سے مسائل کا حل نکلے گا، اس نظام کوبیل آؤٹ چاہیے اور بیل آؤٹ بانی کے ہاتھ میں ہے، نو مئی کا ہم پر الزام ہے، ہم تو حکومت سے کہہ رہے ہیں نو مئی کی جوڈیشل انکوائری کرا لیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت سےمذاکرات کی التجا نہیں کرے گی، ایک طرف رانا ثنا اللہ مذاکرات تو دوسری جانب عطا تارڑ تنقید کرتے ہیں، جب ٹیبل پر بیٹھیں گے تو بہت سی چیزیں حل ہوں گی۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بن چکی ہے، بال حکومت کی کورٹ میں ہے، حکومت نے مذاکرات کے لیے ابھی تک کمیٹی نہیں بنائی، سینیٹر عرفان صدیقی سے ایسی ہارڈ لائن کی توقع نہیں تھی، ایسے پھر کنفوژن پھیلتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے