18 Dec 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مکمل کر لی گئی، احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 23 دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ پراسیکیوشن نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہے، یاد رہے ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔