اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(لاہور نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر نجی فلاحی ادارے (سندس فاؤنڈیشن) کی اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے خون کا عطیہ دیا، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا معروف اداکار خالد عباس ڈار کی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خصوصی شرکت ہوئی، انہوں نے پولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو سراہا، بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کی بھی خصوصی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ فارمیشنز اور یونٹس میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا پنجاب پولیس تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت اور نجی فلاحی اداروں کے شانہ بشانہ ہے، پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔

 ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین کا کہنا تھا پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے تھیلیسیمیا سے 157 متاثرہ بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے جبکہ اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی نے کہا پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار اب تک تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے 2700 سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کر چکے ہیں۔

فلاحی ادارے(سندس فاؤنڈیشن) کے ڈائریکٹر بلڈ مینجمنٹ میجر طارق مقبول اور ڈاکٹر عطا اللہ روشنی کی طرف سے پنجاب پولیس کے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے