(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کیلئے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت کے اندر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن سے بھی بات چیت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے، آج عمران خان نے اپوزیشن لیڈران کوملاقات کے لیے دعوت دی ہے، حکومت کو ملاقات ارینج کرنی چاہیے، موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے کہ عمران خان کی سیاسی اہمیت کو تسلیم کیا جائے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ نوازشریف، شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کوپتہ ہےاگرمعاملات حل ہوگئے تو ان کا مستقبل ختم ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف مذاکرات کیخلاف ہیں، وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں معاملات بہتر نہ ہوں ، یہ روزانہ نو مئی، نو مئی کرتے رہتے ہیں۔