اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس میں پانچ کھرب کی سالانہ کمی کا سامنا ہے: چیئرمین ایف بی آر

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ غریب شخص 17 سے 18 فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن امیر پورا ٹیکس ادا نہیں کرتا۔

لاہور چیمبر میں تاجروں سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں تقریباً پانچ کھرب روپے سالانہ کمی کا سامنا ہے، امیر طبقہ مکمل ٹیکس نہیں دیتا، میں ایمنسٹی کے حق میں بالکل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فاریکس کے معاملے پر حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں، ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے تمام لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے، ایف بی آر سے کالی بھیڑوں کا صفایا کر دیا ہے، ایف بی آر  پر اس وقت حکومت یا کسی بھی ادارے کا کوئی پریشر نہیں۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ ہم  نے شوگر ملوں پر جو ٹریک سسٹم لگایا ہے اس سے وہ کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے چنگل سے نکالنے کے لیے سسٹم بنایا گیا ہے۔

 لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور دیگر عہدیداروں  نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا نظام آسان بنایا جانا چاہیے، حکومتی اداروں کے پاس تمام امیر لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ریفارمز کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

 
 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے