اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو خط لکھ کر پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سےعوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے، وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزراء کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعظم  نے وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری اور آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزراء کو چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعظم  نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کا بھی حکم دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے