شہرکی خبریں
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
17 Dec 2024
17 Dec 2024
(لاہور نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
وفد میں مختلف شعبوں سے منسلک افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے، مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے وفد کو ادارے کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی، چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے وفد کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور چائلڈ سیفٹی سینٹر کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی، وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔
ایم ڈی سیف سٹیز کا کہنا تھا پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹیز منصوبے لگائے جا رہے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے جدت لائی جا رہی ہے۔
وفد کے شرکا نے کہا تیزی سے بدلتی دنیا میں سیف سٹیز جیسے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے ناگزیر ہیں، سیف سٹی جدید پولیسنگ کا کامیاب ماڈل ہے جسے پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانا ہو گا۔