شہرکی خبریں
ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
17 Dec 2024
17 Dec 2024
(لاہور نیوز) ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے اپلائیڈفار، غیرنمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے چالان کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا غیرنمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر 2 لاکھ 21 ہزار چالان کئے گئے، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر جنرل ہولڈاپ کا اعلان بھی کیا ہے، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، کار، موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔