اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارعلی اعجاز کو دنیا چھوڑے 6 برس گزر گئے

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماضی کے مقبول اداکار علی اعجاز کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے۔

علی اعجاز نے اپنی بہترین اداکاری سے لمحوں کو امر کر دیا، وہ سٹیج کا چراغ، ٹی وی کا ستارہ، سینما کا وقار اور فن کی دنیا کا سہارا تھے۔

علی اعجاز 1941 میں لاہور میں پیدا ہوئے، 1961ء میں ’انسانیت‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن 1979میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبئی چلو ‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

علی اعجاز نے 80 کی دہائی میں منور ظریف، ننھا اور رنگیلا کی موجودگی میں اپنی الگ پہچان بنائی۔علی اعجاز  نے اپنے وقت کی نامور ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا لیکن فلم سٹار ممتاز کے ساتھ ان کی فلموں کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔

سلطان راہی کے ساتھ مقبول جوڑی بنانے سے پہلے اداکارہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔

پی ٹی وی کے ڈرامہ خواجہ اینڈ سن کے خواجہ صاحب… جہاں قہقہے بکھیرتے تھے، وہیں دردمند دل معاشرے کی کڑواہٹ کو بھی بیان کر جاتا تھا۔ وہ محض اداکار نہیں تھے، وہ کرداروں کے خالق اور کہانیوں کے جیتے جاگتے عکس تھے۔

علی اعجاز کو 1993ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ 18 دسمبر 2018ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے