اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہزاروں نمبرز بلاک

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں نمبرز بلاک کر دیئے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ایم ای آئی ( IMEI) بلاک کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی 27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں، جبکہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 درخواستیں موصول ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے