اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کیلئے 1 ارب روپے کی حکومتی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کیلئے 1 ارب 88 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے، وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشی ایٹو منصوبے کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ایف بی آر کے تحت پرال کی تنظیم نو سے متعلق سمری بھی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، ایس آئی ایف سی کے لئے 52 کروڑ 37 لاکھ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم کے زرعی پیکیج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک کے بقایا جات کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزید برآں اجلاس میں گلگت بلتستان کیلئے سبسڈی کی بنیاد پر گندم کی قیمت معقول بنانے کے جامع پلان پر غور ہو گا، درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں وزارت تجارت کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے