اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(حریم جدون) ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 متعارف کروا دیا، بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔

مسودہ بل کے مطابق اس بل کا مقصد ایک متحرک ڈیجیٹل معاشرہ، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اور مؤثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو ایک بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

مسودہ کے مطابق جدت، اقتصادی ترقی اور سماجی بہبودکو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے گورننس کو بہتر بنانا ہے۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ اس بل کے ذریعے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تمام سطحوں کی حکومتوں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہوئے ان پالیسیوں کو نافذ کیا جائے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بل محفوظ اور ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کی مؤثر حکمرانی پر زور دیتا ہے اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے اور ڈیٹا ایکس لیئر کو فروغ دیتا ہے۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ نے بتایا کہ یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی سے دستاویزات کی تصدیق کا وقت بچےگا، شہریوں کا ایف بی آر، ایکسائز، سٹیٹ بینک اور میڈیکل ہسٹری کا ڈیٹا اسی آئی ڈی میں محفوظ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے گورننس میں شفافیت آئے گی، وزیراعظم نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے سربراہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے، پی ٹی اے، نادرا، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ وزارتیں اور ادارے کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے