17 Dec 2024
(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 2، موٹروے ایم 3 کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا تھا، موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی، موٹروے ایم تھری کو لاہور سے ننکانہ صاحب تک بند کیا گیا تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔