17 Dec 2024
(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں 11 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔
مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، پرچون میں ٹماٹر 200 ، سبز مرچ اور شملہ مرچ 160 روپے فی کلو ہے، پھول گوبھی اور بینگن 120 ، کھیرا 60 ، پالک 40 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے، بھنڈی 250 ، اروی 220 اور مٹر 280 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔
پھل بھی غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں، سرکاری نرخ نامہ میں 3 پھل مزید مہنگے ہو گئے، اناربدانہ 850 ، انگور 450 روپے فی کلو ہیں، فروٹر درجہ اول 240 روپے فی درجن مل رہے ہیں۔