17 Dec 2024
(لاہور نیوز) غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
غازی آباد پولیس نے کارروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی کے 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا۔
سرغنہ زین اور فخر عباس سے 7 موٹرسائیکلیں، 3 موبائلز، نقدی، 2 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزمان نے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔