اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال: لاہور میں چوری کے 72 ہزار سے زائد مقدمات درج

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت میں پہلے 11 ماہ کے دوران چوری کے 72 ہزار 312 مقدمات درج کئے گئے تاہم چوری اور نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

لاہور کے مختلف تھانوں میں نقب زنی کے مجموعی طور پر 5116 مقدمات درج ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 17 ہزار 210 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

کینٹ ڈویژن چوری کی 15 ہزار 746 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن چوری کے 13 ہزار 592 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 10 ہزار 110، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 8672 مقدمات درج ہوئے۔

اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران چوری کی 6982 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،  پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کی 1120 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کے 942 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن میں 912، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 510 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران نقب زنی کی 362 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے