اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی چوک احتجاج کے 188ملزمان ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش،61 رہا

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر تین تھانوں کی پولیس نے گرفتار 188 ملزمان پیش کر دیئے۔

ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے 61 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا،

ملزمان کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے ، سہالہ پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 31 ملزمان کو عدالت پیش کیا، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسی طرح تھانہ آبپارہ پولیس نے 94 ملزمان کو عدالت پیش کیا، عدالت نے چار ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج، 90 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ تھانہ ترنول پولیس  نے 63 ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت نے 57 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا چھ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو بھی عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کیا تھا پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسچارج ملزمان کی ہتھکڑی کھولی جائے اور دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے، ہفتہ والے دن کا کام اگر دوبارہ دوہرایا گیا تو تمام ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دوں گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا پولیس وین تک آئے اور پولیس ڈسچارج ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کی تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے