16 Dec 2024
(لاہور نیوز) حکومتی اقدامات اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی کوششوں سے رواں برس ملک کی ترسیلات زر میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس کی نسبت زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے گھر بھیجی گئی نقد رقم 34 فیصد اضافے سے 14.8 بلین ڈالرز ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ ڈالرز کی غیر سرکاری خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توقع ظاہر کی ہے کہ ترسیلات زر گزشتہ سال کے 30 ارب ڈالرز سے بڑھ کر اس سال 35 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔