شہرکی خبریں
سیف سٹی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اداروں سے ملکر کام کر رہی ہے، ترجمان سیف سٹیز
16 Dec 2024
16 Dec 2024
(لاہور نیوز) ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دہشت گردی کے خاتمے میں تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔
سانحہ اے پی ایس کی 10ویں برسی پر اپنے پیغام میں ترجمان سیف سٹیز نے کہا 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے سانحہ اے پی ایس کو ہم نہیں بھولے، سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں، 16 دسمبر سال 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا، سانحہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں سمیت کُل 140 شہادتیں ہوئیں۔
ترجمان نے کہا پاک فوج نے ہمیشہ بہادری و شجاعت سے ملکی سلامتی کی جنگ لڑی ہے، سیف سٹی منصوبوں کی بنیاد بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت رکھی گئی، سیف سٹی ملک کے امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔