14 Dec 2024
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 20 گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 20 پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزمان کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی۔
بعدازاں عدالت نے تمام 20 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔