14 Dec 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گزشتہ روز کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کیں، پانچ بچوں کی روبکار رہائی کے لئے جیل جا چکی ہیں، تین بچوں کی رہائی کے لئے روبکار آج جیل جائے گی۔
ضمانتیں منظور ہونے والے بچوں میں سے 2 کا راولپنڈی ، 3 کا افغانستان ، ایک کا باجوڑ، ایک مردان اور ایک کا تعلق کہوٹہ سے ہے، بچوں کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔