اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مذاکرات کیلئے شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں: بیرسٹر گوہر

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک سٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا، بس بہت ہو گیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہئے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹر گوہر اپنے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج شہزاد خان  نے ریمارکس میں کہا کہ ان مقدمات میں دیگر 7 ملزمان بھی نامزد ہیں مجھے امتحان میں نہ ڈالیں۔

ایڈووکیٹ سردار مصروف نے کہا کہ دیگر ملزمان کا علم نہیں کب پیش ہوں جس پر جج شہزاد خان نے ریمارکس دیئے کہ بیرسٹر گوہر کی حد تک حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیا کریں منظور کر لیا کروں گا۔

بعدازاں عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو درخواست بریت دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے