14 Dec 2024
(لاہور نیوز) مزنگ میں التاج ہوٹل سے پولیس چھاپے کے دوران عون حیدر نامی نوجوان نے چھت سے چھلانگ لگا کر جان دے دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران عون حیدر نامی نوجوان نے چھلانگ لگائی، پولیس ریڈ کے دوران چند روز میں چھت سے گر کر جان دینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پولیس نے موقف اپنایا کہ نوجوان التاج ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑا تھا، پاؤں پھسلنے پر گرا، وہ جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث، ریکارڈ یافتہ تھا۔