14 Dec 2024
(لاہور نیوز) چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ون فائیو کی کال پر فوری رد عمل دیتے ہوئے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم احسان الٰہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔