(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کئی ڈراموں کا معاوضہ نہیں ملا ہے۔
حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بلیک بک بنا رکھی ہےجس میں وہ ایسے لوگوں کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں جیسے کہ پروڈیوسرز،اداکار اور ہدایتکار وغیرہ۔
نادیہ افغان نے انکشاف کیا کہ وہ ایسے کئی پورے پورے ڈرامے کر چکی ہیں جن میں بطور اداکارہ کام کرنے کیلئے انہیں آج تک پیسے نہیں ملے تاہم جن پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ روکا وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرتیں اور ان کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کے پیسے نہ ملنے پر دوبارہ کام کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ رزق خدا دیتا ہے الحمد للہ آج بھی کام مل رہا ہے اور کام کر رہی ہوں، مگر بہت سے لوگ اس بلیک بک میں جا چکے ہیں۔نادیہ نے کہا کہ میں اکثر اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ سارے لوگ جن کے ساتھ کام کرتی تھی وہ بلیک بک میں چلے گئے ہیں اگر کام نہ ملا تو کیا کروں جس پر وہ مجھے یوٹیوب چینل سے کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔