13 Dec 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی مصنف،ڈرامہ نگار خلیل رحمان قمر کےہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خلیل الرحمان قمر اغوا و ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے کیس میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلم بند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔