(ویب ڈیسک) ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے نمک تبدیلی سے 3 روز میں بغیر ڈائٹ اور ایکسر سائز کیے ایک کلو گرام وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
شائستہ لودھی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے شائستہ سے وزن کم کرنے کیلئے اچھی ڈائٹ کا سوال کیا۔
اس کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ آپ نے یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا میں low sodium ، اور low fat milk جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کیلئے نمک کا استعمال ضروری ہے لیکن نمک کی مقدار اور نمک کا معیار معنی رکھتا ہے۔
شائستہ لودھی نے دعویٰ کیا کہ ایک چھوٹا سا اور آسان سا تجربہ آپ سب اپنے ساتھ کرسکتے ہیں، آج اپنا وزن کیجیے اور 3 دن کیلئے نمک کا استعمال چھوڑدیں، اگلے3 دن بعد آپ ایک سے ڈیڑھ کلو اپنا وزن کم پائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کھانے کی ٹیبل سے سفید نمک کا استعمال بالکل ختم کردیں ، اس کے بجائے پنک سالٹ استعمال کریں۔