11 Dec 2024
(لاہور نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا، تاہم استور میں 1انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی10، گوپس منفی 7، سکردو، استور، کالام اور قلات میں منفی6 رہا۔
علاوہ ازیں زیارت، بگروٹ، چترال منفی 5،گلگت، ہنزہ، دیر، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 4، دروش اور پاراچنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
