(لاہور نیوز) کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ کی کنوینئر سارہ احمد کا کہنا ہے صنفی تشدد کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی ضروری ہے۔
کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ کی کنوینئر سارہ احمد نے یو این ویمن کی جانب سے صنفی تشدد کے خاتمے کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے حوالے سے پیغام میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت صنفی تشدد کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کا عزم قابل تحسین ہے، خواتین کو تحفظ فراہم کرکے ہم ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، یو این ویمن کی جانب سے صنفی تشدد کے خاتمے کیلئے 16 روزہ خصوصی مہم 25 نومبر سے جاری ہے، یو این ویمن کی مہم کے تحت عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
سارہ احمد نے کہا خواتین کی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور تربیت کے منصوبے جاری ہیں، صنفی مساوات کے فروغ کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، خواتین کو روزگار کی فراہمی معیشت کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔