اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گرگیا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ادھر شہر قائد میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں موسم خنک ہو گیا ، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے