10 Dec 2024
(ویب ڈیسک) لڑکی کو شادی کیلئے گن پوائنٹ پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ لٹن روڈ پولیس ٹیم نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شادی کے لیے لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گن پوائنٹ پر لڑکی کو شادی کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ملزم عمیر کے قبضے سے پستول 30 بور اور گولیاں برآمد کرکے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔