10 Dec 2024
(لاہورنیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں ہونے والے دہرے قتل کا مرکزی ملزم تنویر کاہنہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اظہار اور مقتولہ بھوش آپس میں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، جس پر لڑکی کے گھر والے ناراض تھے ، اس لئے دونوں بھاگ کر لاہور آ گئے، مقتولین لاہور میں چند رائے روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں مقیم تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم تنویر مقتول کا چچا زاد بھائی ہے، ملزم نے قتل سے قبل دونوں کو نشہ آور دوا پلائی تھی، ملزمان نے چھری سے مقتولین کے گلے کاٹ کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، دیگر ملزمان ضیاءالدین، علاؤالدین، ریاض الدین اور کاشف کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری جاری ہیں۔