10 Dec 2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔
فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہو گی، بانی تحریک انصاف کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی آج ہو گی، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل کیلئے بانی تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہو گی۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں مشہور اصغر خان کیس پر سماعت ہو گی، تحریک انصاف رہنماؤں پر فوجداری مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت بھی آج ہی ہو گی، بانی تحریک انصاف کی اڈیالہ سے خیبرپختونخوا جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس پر سماعت ہو گی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔