09 Dec 2024
(لاہور نیوز) دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ پر حکومت اور جے یو آئی کے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نیا مسوودہ جے یو آئی کو دے دیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حکومت کی قانونی ٹیم کے درمیان مشاورت جاری ہے، بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیئے گئے، آپشن دیا گیا کہ وہ وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو بھی حکومت تعاون کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرا آپشن ہے کہ جو نئی قانون سازی ہوئی اگر ڈی سی، وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن کو مشاورت سے آگاہ کر دیا، ذرائع کا ہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پارٹی کی مجلس شوری اور دینی مدارس کو اعتماد میں لے کر جواب دیں گے۔