اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی استحکام کیلئے عمران خان سے مذاکرات ضروری ہیں: علی محمد خان

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کےلیے عمران خان سے مذاکرات ضروری ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ اس بارٹیم خود بناؤں گا، عمران خان نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، بیرسٹرگوہر  نے بانی سے پوچھا تھا اسلام آباد کہاں جانا ہے، عمران خان  نے کہا کوئی جگہ نہیں بتانی، صرف اسلام آباد بتاؤ، وہاں پہنچ کر جگہ کا بتائیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا اگر مذاکرات ہوں گے تو براہ راست ان سے ہوں گے، ہمارے احتجاج کے دوران حکومت کے کچھ لوگ تصادم چاہتے تھے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے عمران خان سے بات کرنا ضروری ہے۔

بانی پی ٹی آئی کسی سے انتقام نہیں لیں گے، تحریک عدم اعتماد کی رات عدالتوں کا کھلنا بہت عجیب تھا، میری آنکھوں کے سامنے ہماری حکومت چلی گئی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے