اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شادی ہالز مالکان کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے تمام شادی ہالوں کے مالکان اور شادی ہال کا کاروبار شروع کرنے والے افراد کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

فوڈ اتھارٹی کھانے کے کسی بھی پہلو سے متعلق معیارات، طریقہ کار، عمل اور رہنما خطوط وضع کرتی ہے جس میں فوڈ بزنس، فوڈ لیبلنگ، فوڈ ایڈیٹیو اور مناسب نفاذ کے نظام کی وضاحت بھی شامل ہے، یہ ادارہ فوڈ سیفٹی اور کوالٹی کے معیارات کو نافذ رکھنے کیلیے پنجاب بھر میں فوڈ بزنس کیلیے اجازت نامہ جاری کرتا ہے۔ 

شادی ہال کے کاروبار کا براہ راست تعلق کھانے پینے کی اشیا سے ہے جو تقریبات میں مہمانوں کو پیش کی جاتی ہیں، اسی طرح پی ایف اے کھانے کے معیار اور عمل سے متعلق ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد شادی ہال کا لائسنس جاری کرتا ہے جس کیلیے مخصوص فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے کاروبار کو آن لائن رجسٹر کرنا آسان بنا دیا ہے، شادی ہالز مالکان فارم پُر کر کے رجسٹریشن کیلیے درخواست دے سکتے ہیں، درخواست دہندہ آن لائن فارم کے ذریعے کاروبار سے متعلق تفصیلات فراہم کر کے شادی ہال کے لائسنس کی فیس کا حساب بھی لگا سکتا ہے۔

جو تفصیلات فراہم کرنا ہیں ان میں بزنس کیٹیگری، سرمایہ کاری یا اسٹاک پوزیشن، یومیہ فروخت، کرایہ، ملازمین کی تعداد، مقام اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں، 30 لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری اور 75 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والے شادی ہال کے لائسنس کی فیس لگ بھگ 50 ہزار روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے