اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکن جاں بحق، 200 لاپتہ ہیں: عمر ایوب

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران ہمارے 12 کارکن جاں بحق ہوئے جبکہ 200 لاپتہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا اسد قیصر، شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دسمبر کو عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، میں جیسے ہی اڈیالہ جیل سے باہر نکلا تو مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دن عدالت نےمیری رہائی کا آرڈر دیا، 24 نومبر کو ہم  نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج میں نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، 12نہتے کارکن مارے گئے جبکہ 200 سے زائد کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار سے زائد ہمارے کارکنان گرفتار ہوئے، 13دسمبر کو کارکنوں کے لیے دعائیہ تقریب ہو گی اور 15دسمبر کو اوورسیز پاکستانی دعا کریں گے، ہمارے زخمی کارکنان کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے، ملک میں ورچوئل مارشل لا لگا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا مائنڈ سیٹ ہٹلر جیسا ہے، شہباز شریف لباس بھی ہٹلر جیسا پہنتے ہیں،ملک میں ریاستی دہشت گردی کا بول بالا ہے، 8 فروری کی غلطی کی وجہ سے ملک انتشار سے دو چار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، غلطی کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بولے جا رہے ہیں، ملک میں سب کچھ تباہ و برباد ہو گیا، الیکشن کے بعد سے اب تک ملک میں استحکام نہیں آ رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles