اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مری میں بارش و برف باری: سیاحوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کے امکانات ہیں، بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، ڈی جی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ الرٹ رہے ، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم ہیں، سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مری ملکہ کوہسار ہے، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ، تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں تاہم شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے