شہرکی خبریں
گھر بیٹھے گمشدہ یا قابل تجدید لائسنس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے، سی ٹی او لاہور
08 Dec 2024
08 Dec 2024
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے گھر بیٹھے گمشدہ یا قابل تجدید لائسنس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس سروسز کا حصول مزید آسان ہو گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت شہری گھر بیٹھے اپنا گمشدہ یا قابل تجدید لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا اب شہریوں کو مخصوص لائسنس سروسز کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، شہری اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں، شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذر یعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے، خدمت مراکز پر رش کے پیش نظر آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔