اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، حکومت نے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان میں محمد اسامہ، عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles