اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہئے: طاہر اشرفی

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہئے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کے ساتھ کریں، وزارت تعلیم کے ساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15بورڈز میں سے 10 ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ، لاکھوں کی تعداد میں طلبا مدارس میں پڑھ رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے