اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ سمیت 11ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہورنیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالیہ حمزہ ملک اور طیبہ راجہ سمیت 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے جن ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان میں عطا الرحمٰن، ارباز خان، عبد الرزاق، علی اسد، ہاشم مقصود، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 19 دسمبر کو پیش کیا جائے دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کے خلاف کاروائی شروع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو 20 دسمبر کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوا تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عالیہ حمزہ ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہو رہیں، ایس ایچ او تھانہ شادمان کو حکم دیا گیا ہے کہ ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار قرار دے دیا تھا جبکہ عدالت نے عمران خان کی ہنگامہ آرائی کے وقت زیر حراست ہونے کی دلیل بے وزن قرار دے دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے