اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حکومت نے سنگجانی بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی: علیمہ خان

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو آفر کی کہ سنگجانی میں بیٹھیں عمران خان کو رہا کر دیں گے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، تفتیشی نے پہلی بار کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہم ضمانت نہیں، 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شواہد ہی موجود نہیں ہیں، یہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔

24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے لئے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا، حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں 9 مئی مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان و دیگر کیخلاف سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی۔

دوران سماعت علیمہ خان نے روسٹر پر آ کر کہا ہم ڈیڑھ سال سے عدالتوں میں آ رہے ہیں، ادھر ججز تبدیل ہوتے رہے ہیں، ضمانتیں کنفرم نہیں ہوئیں، پہلے تفتیشی افسران پیش نہیں ہو رہے تھے۔

جج ارشد جاوید نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے کیوں ضمانتیں کنفرم نہیں ہو رہیں، میں جب ٹرانسفر ہو کر ادھر آیا تو پی ٹی آئی کی 3 سو سے زائد ضمانتیں تھیں، اب ضمانتوں کی تعداد 170 رہ گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بہت سے لوگ بے گناہ ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، اگر تفتیش مکمل نہیں کر رہے تو پولیس والوں کو سزا دی جائے؟ یہ آخری موقع ہے پولیس آئندہ اپنی تفتیش مکمل کرے، آئندہ اس ضمانت میں تاریخ نہیں ہو گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ہم جیل میں تھے، ان مقدمات میں بھی نامزد کر دیا گیا، ہم ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئے؟

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئیں، جس پر تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اُکسایا۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانتوں میں 18 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے